Tue. Apr 28th, 2026

صدر ٹرمپ ایران کی تجویز سے خوش نہیں: امریکی عہدے دار

394850 669064032


صدر ٹرمپ ایران کی تجویز سے خوش نہیں: امریکی عہدے دار

ایک امریکی عہدے دار نے پیر کو کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ ختم کرنے سے متعلق ایرانی تجویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں جوہری پروگرام کا ذکر نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی عہدے دار نے صدر ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’انہیں یہ تجاویز پسند نہیں آئیں۔‘

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرولائن لیویٹ نے پیر کی شب بتایا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے سے متعلق نئی تجویز پر اپنی اعلیٰ قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس نے پیر کو رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق نئی تجویز پیش کر دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گذشتہ تین روز سے بھی کم وقت میں دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں۔


ایرانی سکول پر امریکہ – اسرائیل حملے میں 155 اموات

ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو فروری میں امریکہ – اسرائیل کے سکول پر حملے میں اموات کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق کل اموات کی تعداد 155 ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی اور مقامی میڈیا کے مطابق 28 فروری کو ایرانی شہر میناب کے سکول پر حملے میں 73 لڑکے اور 47 لڑکیاں جان سے گئیں۔

یہ ایران پر ہونے والے ابتدائی حملوں میں سے ایک تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی آر آئی بی نے ٹیلیگرام پوسٹ میں بتایا کہ اس حملے میں 26 اساتذہ، سات والدین، ایک سکول بس ڈرائیور اور سکول کے ساتھ واقع کلینک کے ایک فارمیسی ٹیکنیشن بھی مارے گئے۔

اس طرح اموات کی کل تعداد 155 ہے جو پہلے 175 سے زائد بتائی گئی تھی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *