Fri. May 1st, 2026

تلنگانہ میں فیس ری ایمبرسمنٹ کا نیا نظام، رقم طلبہ کے بینک کھاتوں میں جمع ہوگی – Siasat Daily

Telangana Fees reimbursement


آدھار لازمی، نئی تعلیمی پالیسی 2026-27 سے نافذ ہوگی، نئی پالیسی سے بدعنوانی پر لگام، طلبہ کو راست فائدہ
حیدرآباد ۔یکم مئی (سیاست نیوز) حکومت نے طلبہ کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اور فی ری ایمبرسمنٹ نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ۔ نئی پالیسی کے تحت فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم کالجوں کی بجائے راست طلبہ کے کھاتوں میں منتقل کی جائے گی ۔ یہ نظام تعلیمی سال 2026-27 سے نافذ ہوگا۔ یہ طریقہ پہلے سے ایس سی طلبہ کیلئے نافذ ہے اور اب اسے ایس ٹی ، بی سی ، ای بی سی ، اقلیتی ، معذورین طلبہ تک توسیع دی جارہی ہے ۔ محکمہ سماجی بہبود کے اسپیشل چیف سکریٹری سبیا سانی گھوش نے احکام جاری کئے ہیں۔ اس اسکیم سے تقریباً 12.4 لاکھ طلبہ ہر سال درخواست دیتے ہیں جس کیلئے حکومت کو تقریباً 2,500 کروڑ روپئے درکار ہوتے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ داخلوں کے دوران کالجس طلبہ کو فیس کیلئے ہراساں نہیں کریں گے۔ چونکہ رقم راست طلبہ کے کھاتوں میں آئے گی اس لئے طلبہ خود کالجس کو فیس ادا کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے حکومت سے رقم میں تاخیر ہو تو طلبہ کے داخلے نہیں روکے جائیں گے اور اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ نئی پالیسی کے تحت طلبہ کیلئے آدھار کارڈ سے منسلک بینک اکاؤنٹ فراہم کرنا بھی ضروری ہوگا۔ رجسٹریشن میں ای کے وائی سی اور بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ۔ حکومت نے ہدایت دی کہ آدھار اور دیگر سرٹیفکٹس میں اگر کوئی تضاد ہو تو اسے فوری درست کیا جائے۔ طلبہ کی تعلیمی نگرانی کو بہتر بنانے کیلئے پرفارمنس اینڈ پروگریس ماڈیول متعارف کرایا جارہا ہے ۔ ہر کالج میں آدھار پر مبنی حاضری نظام نافذ ہوگا اور اسکالرشپ کی رقم طلبہ کے حاضری اور تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر قسطوں میں جاری کی جائے گی۔ حکومت نے تصدیقی عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ کیا ۔ اب طلبہ اپنے اسکالر شپس کے سلسلہ میں کو فزیکل سرٹیفکٹس جمع کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ حکام کی جانب سے آن لائین API کے ذریعہ یونیورسٹی اور دیگر اداروں سے براہ راست ڈیٹا حاصل کر لیا جائیگا۔ سمجھا جارہا ہے کہ یہ نیا نظام شفافیت بڑھانے ، بدعنوانیوں کو کم سے کم کرنے اور طلبہ کو راست فائدہ پہنچانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے ۔ اضلاع کے کلکٹرس و سوشیل ویلفیر آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ طلبہ کو ان تبدیلیوں سے آگاہ کریں۔2/k



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *