Fri. May 1st, 2026

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، حیدر آباد کنگز مین فائنل میں

394958 649990103


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔

حیدر آباد کے حنین شاہ کو میچ آف دا میچ قرار دیا گیا جنہوں نے ناقابل یقین طور پر آخری اوور  میں چھ رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

عثمان خان نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے کوشل پریرا نے 37، صائم ایوب نے 38 اور مارنس لبوشین نے 39 رنز بنائے۔

بولنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ کرس گرین اور رچرڈ گلیسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، تاہم پاور پلے میں دو وکٹیں گنوا دیں اور چھ اوورز کے بعد سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 46 تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد ازاں مڈل اوورز میں ٹیم نے سنبھل کر کھیل پیش کیا، جہاں مارک چیپمین اور حیدر علی نے 26 گیندوں پر تیز رفتار 50 رنز کی شراکت قائم کر کے ہدف کو حاصل کرنے کی بھر کوشش کی۔

اسلام آباد نے 13.3 اوورز میں 100 رنز مکمل کیے اور سکور کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 17.2 اوورز میں 150 رنز تک پہنچ گیا، جس سے مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔

تاہم آخری اوورز میں حیدرآباد کے باؤلرز نے دباؤ برقرار رکھا اور اہم مواقع پر بہترین باؤلنگ کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آخری لمحات میں تیز کھیل کے باوجود حیدرآباد کنگز مین اپنی برتری بچانے میں کامیاب رہے اور میچ کی آخری گیند تک جانے والے سنسنی خیز مقابلے میں دو رنز سے فتح حاصل کر لی۔

حیدرآباد کی جانب سے محمد علی اور حینین شاہ دو، دو وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔

اس سے قبل پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شسکت دی تھی جب کہ کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا تھا اور زلمی نے فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *