Thu. May 7th, 2026

روس کے یوکرین پر تباہ کن حملے،27 افراد ہلاک – Siasat Daily

Ukrain Per Tabhakun Hamle


ماسکو / کیف : 6 مئی ( یو این آئی ) یوکرین میں روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب روس کی جانب سے اعلان کردہ دو روزہ جنگ بندی میں چند دن باقی ہیں۔یوکرینی حکام کے مطابق منگل کو جنوب مشرقی شہر زاپوریزہیا میں روسی حملوں میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حملوں میں ایک کار ورکشاپ اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔اسی طرح مشرقی علاقے دونیتسک کے شہر کراماتورسک میں مزید 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جبکہ دنیپرو شہر میں بھی 4 افراد جان سے گئے۔دوسری جانب پولٹاوا اور خارکیف کے علاقوں میں یوکرین کی سرکاری گیس تنصیبات پر حملوں میں 3 ملازمین اور 2 امدادی کارکن ہلاک ہوئے۔ یوکرین کی توانائی کمپنی نافٹوگاز کے سربراہ کے مطابق ان حملوں سے گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوئی اور تقریباً 3500 صارفین کو سپلائی منقطع ہو گئی۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان حملوں کو بے معنی اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس ایک طرف جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے اور دوسری جانب مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔روس نے 8 اور 9 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے دن کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا ہے۔ تاہم یوکرین نے اس کے جواب میں فوری اور غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور روس سے بھی ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *