Fri. May 8th, 2026

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر کا شکار

pia1777981237 0



قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں ملازمین کی اپریل کے مہینے کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز گروپ ایک تا آٹھ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی جبکہ اب تک گروپ 9 اور اوپر کے افسران کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں۔

ڈپٹی جنرل منیجرز اور جی ایم ڈائریکٹرز کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں ہو سکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں مالی مشکلات کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے دسمبر 2025 میں 135 ارب روپے کی سب سے بلند بولی لگا کر پی آئی اے کے 60 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

گزشتہ ماہ اپریل میں انہوں نے بقیہ 25 فیصد حصص کے لیے 45 ارب روپے جمع کرا دیے ہیں، جس کے بعد وہ پی آئی اے کے 100 فیصد مالک بن گئے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *