دبئی ،11 مئی (ایجنسیز) فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کو چار سال گزرگئے، تاہم اب تک کسی کو گرفتار یا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ شیریں ابو عاقلہ 11 مئی 2022 کو جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی کارروائی کی رپورٹنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوئی تھیں۔ اس وقت انہوں نے پریس لکھا ہوا حفاظتی جیکٹ پہن رکھا تھا۔ اسرائیل کے اْس وقت کے وزیر اعظم نے اسرائیلی فوج کے ملوث ہونے کی تردید کی تھی، جبکہ اقوام متحدہ کی تحقیقات میں کہا گیا کہ انہیں غالباً اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
