Sun. May 17th, 2026

عالمِ عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آنے کی خبریں یوم عرفہ منگل 26مئی عید 27 مئی کوہوگی

news 1779032079 7806



news 1779032079 7806

(ویب ڈیسک)عمان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی۔ سعودی عرب مین بھی چاند نطر آ گیا ہے۔ 
مرکزی کمیٹی برائے  روئیت ہلال کے مطابق ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہو رہی ہے کہ عید الاضحیٰ 1447 ہجری کا پہلا دن بدھ 27 مئی 2026 کو ہو گا۔

اس دوران ہی ابوظہبی سے ذوالحج کے چاند کا ایک امیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے اور گلف نیوز نے بھی اس کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے ذو الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اور باضابطہ اعلان ابھی سامنے  آیا  ہے ۔  کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں بھی چاند نظر آ چکا ہے اور   حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا قطعی تعین کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں ذو الحج کا چاند نظر آ چکا ہے جس کے بعد حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا قطعی تعین کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں پہلی ذو الحج کل بروز پیر، 18 مئی 2026ء کو ہوگی۔

یومِ عرفہ (حج کا رکنِ اعظم)

 مناسکِ حج کا اہم ترین دن یعنی 9 ذو الحج بروز منگل، 26 مئی 2026ء کو ہوگا۔

عید الاضحیٰ (10 ذو الحج)

 سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن بروز بدھ، 27 مئی 2026ء کو منایا جائے گا۔
سعودی سپریم کورٹ کو مملکت کے مختلف حصوں اور مقامی رصد گاہوں سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ شاہی فرمان اور اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ یوں اس بار انڈونیشیا، ملائیشیا، اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن یعنی 27 مئی کو ہوگی۔  





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *