
(ویب ڈیسک)عمان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی۔ سعودی عرب مین بھی چاند نطر آ گیا ہے۔
مرکزی کمیٹی برائے روئیت ہلال کے مطابق ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہو رہی ہے کہ عید الاضحیٰ 1447 ہجری کا پہلا دن بدھ 27 مئی 2026 کو ہو گا۔
اس دوران ہی ابوظہبی سے ذوالحج کے چاند کا ایک امیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے اور گلف نیوز نے بھی اس کی خبر دی ہے۔
أول صورة لهلال شهر ذي الحجة بعد غروب الشمس من مرصد الختم الفلكي التابع لمركز الفلك الدولي في أبوظبي. pic.twitter.com/7AGzJwWm4S
— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter) May 17, 2026
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے ذو الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اور باضابطہ اعلان ابھی سامنے آیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں بھی چاند نظر آ چکا ہے اور حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا قطعی تعین کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں ذو الحج کا چاند نظر آ چکا ہے جس کے بعد حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا قطعی تعین کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں پہلی ذو الحج کل بروز پیر، 18 مئی 2026ء کو ہوگی۔
یومِ عرفہ (حج کا رکنِ اعظم)
مناسکِ حج کا اہم ترین دن یعنی 9 ذو الحج بروز منگل، 26 مئی 2026ء کو ہوگا۔
عید الاضحیٰ (10 ذو الحج)
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن بروز بدھ، 27 مئی 2026ء کو منایا جائے گا۔
سعودی سپریم کورٹ کو مملکت کے مختلف حصوں اور مقامی رصد گاہوں سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ شاہی فرمان اور اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ یوں اس بار انڈونیشیا، ملائیشیا، اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن یعنی 27 مئی کو ہوگی۔
