Mon. May 18th, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

news 1779132896 6058


(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ امریکی حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
 صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہاکہ امیر قطر، سعودی ولی عہد اور یواےای کے صدر نے ایران پر حملہ موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ تینوں سربراہان مملکت کا کہنا ہے کہ ان کے ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ان کے خیال میں ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو امریکا سمیت مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی قابلِ قبول ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ  اس معاہدے میں سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی لگائی کی اگر قابلِ قبول معاہدہ نہ ہو سکا تو وہ کسی بھی لمحے ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں۔

news 1779132896 4090

یہ بھی پڑھیں:23 مئی تک بیشتر اضلاع میں بارشیں، گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *