Thu. May 21st, 2026

شیر افضل نے گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی

sher afzal marwet and ali amin gandapur1779366884 0



اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی درخواست دائر کردی گئی جو کہ شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اور آئین سے متصادم ہے، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ایک سزایافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔

درخواست میں شیر افضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے، علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بحال کیا جائے، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ دباوٴ کے تحت لیا گیا، علی امین گنڈا پور کے استعفے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔

 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *