Sat. May 23rd, 2026

ٹرمپ اپنے بیٹے کی شادی میں نہیں جائیں گے صدر نے وجہ بتا دی

news 1779472812 8846



news 1779472812 8846

(ویب ڈیسک) ایران جنگ کے ہنگام میں یہ خبر بھی  دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیٹے کی شادی میں شریک ہوں گے یا نہیں۔

ٹرمپ نے خود بتایا کہ ان کے  لاڈلے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں ان  کی شرکت غیر یقینی ہے۔

 امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئرکی شادی کی تقریب اس ہفتے بہاماس کے ایک چھوٹے سے  جزیرے پر ہوگی۔ اس تقریب میں صرف  ٹرمپ فیملی اور دولہا دلہن کے چند قریبی دوست شرکت کریں گے۔

 ٹرمپ کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، اسی دوران آج یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں شرکت متوقع نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کے  اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی خواہش ہے کہ  میں اس کی شادی میں شریک ہوں۔  لیکن موجودہ حالات میں میرےلیے اس شادی میں شرکت کرنا مشکل ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت میری توجہ ایران اور  دیگر اہم معاملات پر مرکوز ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حکومت سے متعلق حالات، امریکہ سے محبت مجھے ایسا کرنےکی اجازت نہیں دیتی، اس اہم موقع پر میرے لیے وائٹ ہاؤس میں رہنا ضروری ہے۔ اس لیے شادی کی تقریب میں شرکت کا امکان کم ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *