سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

uttu
1 Min Read



کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 325ڈالر کی سطح پر آنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان رہا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 286روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 3 ہزار 926روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 841روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 293روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment