(24نیوز)امریکی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر جوتے اتار کر سکیورٹی سکریننگ کی پابندی ختم کر دی گئی۔
امریکی وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم کااس حوالے سے کہناہے کہ ٹیکنالوجی کی جدت کی مدد سے ہوائی اڈوں پر نظام بہتر بنالیا گیا ہے، اب سکیورٹی چیک پوائنٹس سے مسافر جوتے پہن کر گزر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا مودی سرکار کا دعویٰ جھوٹا قرار
ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کاکہناہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر جوتے اتار کر سکیورٹی سکریننگ کی پابندی ختم کر دی ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کی جدت کی مدد سے ہوائی اڈوں پر نظام بہتر بنالیا گیا ہے جس کے بعد اب سکیورٹی چیک پوائنٹس سے مسافر جوتے پہن کر گزر سکیں گے۔