پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر اتوار کو ہونے والے دھماکے سے ٹرین کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر اتوار کو اس وقت دھماکہ ہوا جب جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی۔
سپیزنڈ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کا ایک دور دراز قصبہ اور یونین کونسل ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کو نقصان پہنچا ہے مگر جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
