Tue. Mar 24th, 2026

ترکیہ کے شمال مشرقی صوبے بالیق اسیر میں زلزلہ

news 1757247702 6512



news 1757247702 6512

(ویب ڈیسک) ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیق اسیر میں اتوار کو 4.9 شدت کا زلزلہ آیا، ترک آفات سے نمٹنے کے ادارے اے ایف اے ڈی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق اس زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بالیق اسیر کے ضلع سندرگی میں تھا اور یہ 7.72 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ماہ اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔

ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اے ایف اے ڈی اور دیگر ایمرجنسی ٹیمیں زلزلے کے بعد علاقے میں معائنہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *