پیرس ایئر شو سعودی ایئر لائن بڑا ایوارڈ لے اڑی

uttu
2 Min Read



news 1750492206 2732

(24 نیوز)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی ہے۔

 دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ: مریض کی مرنے میں معاونت کا بل منظور

 سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

 سعودی ایئرلائن کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے مسافروں کو سعودی عرب کے اہم مقامات تک پہنچاتی ہے۔

یہ اعزاز مسافروں کے سفر کے ہر لمحے کو بہتر بنانے کیلئے ’سعودیہ‘ کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

 سعودیہ ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کے اطمینان اور خدمات کے معیار میں مزید اضافہ کیا ہے۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment