(ویب ڈیسک)اسرائیل کی آرمی نے رات بھر میں ایران کی جانب سے کئے گئے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج کے بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک 470 سے زائد ڈرون حملے ناکام بناچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج ایران پرحملوں میں اپنے اہداف حاصل کر رہی ہے، ہم خطرات ختم ہونے تک حملے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات