Fri. Apr 24th, 2026

اسرائیل کیلئے جاسوسی ایران میں 2 افراد کو پھانسی

news 1776669102 1289



news 1776669102 1289

(24 نیوز) اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر ایران نے 2  افراد کو سزائے موت دے دی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق معصوم شاہی اور حامد ولیدی دونوں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے موساد کے ساتھ مبینہ تعاون اور ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ان 2 افراد کو سزائے موت دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد محمد معصوم شاہی اور حامد ولیدی پر الزام تھا کہ انہوں نے بیرونِ ملک خصوصاً عراق کے کردستان ریجن میں تربیت حاصل کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں توہینِ مذہب اور مخالف گروہوں کے ساتھ تعاون سمیت مختلف الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ان مجرمان کی سزائے موت کو ایرانی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا، جس کے بعد اس سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:غیر ضروری مطالبات کسی صورت قبول نہیں:ایران کا مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *