Sun. Apr 26th, 2026

انڈیا میں سکول کی چھت گرنے سے سات طلبا ہلاک 26 زخمی

news 1753467409 7469



news 1753467409 7469

(24 ںیوز)انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں ایک سرکاری سکول کی چھت اور دیواروں کا کچھ حصہ گرنے سے کم از کم سات بچے ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجسنی اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ جمعے کو ضلع جھالاواڑ میں پیش آیا جو راجستھان کے ریاستی دارالحکومت جے پور سے تقریباً 322 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

پولیس کے مطابق ’حادثے کے وقت طلبہ اپنی کلاسوں میں موجود تھے جبکہ کُل ملا کر اساتذہ اور عملے سمیت 60 طلبا سکول کی عمارت میں موجود تھے،مقامی پولیس افسر ناند کشور نے بتایا کہ ’اب تک سات بچوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 26 زخمی ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد قریبی دیہات سے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا، خبر کے مطابق علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے شدید بارش ہو رہی تھی جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق سکول کی عمارت پہلے ہی سے خستہ حال تھی اور انتظامیہ کو اس بارے میں کئی مرتبہ آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ سے 11 سال کے درمیان ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ٹیلی ویژن فوٹیجز میں بھاری مشینری کو ملبہ ہٹاتے اور کنکریٹ کے ٹکڑے ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سکول کے قریب رہائش پذیز افراد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ افسوس ناک واقعہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *