Mon. Apr 27th, 2026

اگر بدمعاشی کی ….. پولیس عہدیدار کی ٹی ایم سی امیدوار کو دھمکی – Siasat Daily

TOP 19 9


اضافی پولیس سکیوریٹی فراہمی پر بھی سوال ۔ انتخابی عمل کی غیر جانبداری مشکوک : ٹی ایم سی
کولکتہ 27 اپریل ( ایجنسیز ) مغربی بنگال کی انتخابی مہم کے دوران ایک نیا ڈرامہ دیکھنے میں آیا جہاں پولنگ ڈیوٹی پر متعین ایک آئی پی ایس عہدیدار نے ٹی ایم سی کے امیدوار کو رائے دہندوں کو دھمکانے کے خلاف انتباہ دیا ۔ اس کے علاوہ امیدوار کو فراہم کی گئی سکیوریٹی پر بھی سوال کیا گیا ۔ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور اجئے اپل شرما کو بنگال میں الیکشن مبصر بنایا گیا ہے ۔ وہ فالٹا حلقہ اسمبلی پہونچے تھے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ٹی ایم سی امیدوار جہانگیر خان رائے دہندوںکو دھمکا رہے ہیں۔ شرما جب وہاں پہونچے تو جہانگیر خان موجود نہیں تھے ۔ مقامی افراد اورمقامی پولیس نے بھی جہانگیر خان کی رہائش کی اطلاع نہیں دی ۔ شرما خود تلاش کرتے ہوئے ان کی قیامگاہ پہونچ گئے ۔ جہانگیر خان کے افراد خاندان کو انتباہ دیتے ہوئے اجئے پال شرما نے انہیں خبردار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسے سمجھا دیا جائے ۔ اگر عوام کو دھمکانے کی شکایات ملتی رہیں تو ہم ٹھیک طرح سے نمٹیں گے ۔ اگر کوئی بے قاعدگی کرتا ہے اور ووٹرس کو دھمکاتا ہے تو ہم سخت کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر سے کہہ دیجئے کہ اس کے خلاف مسلسل شکایات مل رہی ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم سخت کارروائی کریں گے ۔ اب مزید کوئی شکایت نہیںآنی چاہئے ۔ جہانگیر خان کی قیامگاہ پر پولیس دستہ بھی متعین تھا ۔ انہوں نے مقامی سپرنٹنڈنٹ پولیس سے اس کی تفصیل بھی طلب کی اور نامناسب وضاحت پر ایک نوٹس بھی جاری کردی ۔بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے اس واقعہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اجئے پال شرما نے اچھا پیام دیدیا ہے ۔ اب بنگال میںڈرانے دھمکانے کا دور ختم ہوگیا ہے ۔ تاہم ترنمول کانگریس نے فوری رد عمل میں کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے انتخابی عمل کی غیرجانبداری پر سوال پیدا ہوتے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ شرما کے خلاف پہلے بھی کئی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *