غزہ۔ 16 مئی (ایجنسیز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملے کے دوران حماس کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر عز الدین الحداد شہید ہوگئے ہیں۔ تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقہ رمل میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں اسرائیلی حکام کے مطابق القسام بریگیڈ کے سینئر رکن موجود تھے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی اعلیٰ عسکری قیادت کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری زندہ رکن سمجھے جاتے تھے اور انہیں تنظیم کے اہم ترین کمانڈرز میں شمار کیا جاتا تھا۔
