
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ایک نیوکلئیر پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی رپورٹس عرب میڈیا میں سامنے آئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے براکہ ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملہ کی اطلاعات کے ساتھ یہ بتایا جا رہا ہے کہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کسی نقصان سے بچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
ابوظہبی میڈیا آفس نے اس ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔
Authorities in Abu Dhabi responded to a fire incident that broke out in an electrical generator outside the inner perimeter of the Barakah Nuclear Power Plant in the Al Dhafra Region, caused by a drone strike. No injuries were reported, and there was no impact on radiological…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) May 17, 2026
حکام کے مطابق ڈرون حملے سے سعودی عرب کی سرحد کے قریب الظفرہ میں بنے ہوئے نیوکلئیر پاور پلانٹ کے جنریٹر میں آگ لگی جس پر بعد میں قابو پالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق ریڈیالوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیئے گئے اور براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔
براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔ یہ پاور پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران اور امریکہ کی جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات مسلسل ایرانی حملوں کا نشانہ بنا رہا۔ اب امریکہ اور ایران کی جنگ بندی کئی ہفتوں سے چل رہی ہے لیکن امارات پر اب بھی حملے ہو رہے ہیں۔
