Thu. Apr 16th, 2026

مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا؛وائٹ ہاؤس 

news 1776311110 7524



news 1776311110 7524

(24نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس  نے کہاہے کہ امریکہ ایران مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔
 ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات میں پاکستان واحدثالث ہے ،ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے، جنگ بندی میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کوسراہتےہیں ۔
 ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں،ہمیں معاہدے کے امکانات کے بارے میں مثبت امید ہے، صدر نے کل اپنے انٹرویو میں بھی اس کا ذکر کیا تھااور یہ واضح طور پر ایران کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ صدر کے مطالبات کو پورا کرے،میرا خیال ہے کہ انہوں نے دوسرے فریق کے لیے ان مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنزکو بالکل واضح کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے طویل ملاقات،مشرق وسطیٰ سمیت دیگر امور پر گفتگو

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ گفتگو آگے کس طرح بڑھتی ہے،جہاں پہلے مذاکرات ہوئے تھے وہی دوبارہ ہونگے،میں یہاں ایک نقطے کی وضاحت کرنا چاہوں گی جو صدر کے لیے بہت اہم ہے،پاکستان اس تمام عمل کے دوران ایک بہترین ثالث رہا ہے اور ہم ان کی دوستی کو سراہتے ہیں،اس ڈیل کو مکمل کرنے کے لیے ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں،چنانچہ وہ ان مذاکرات میں واحد ثالث ہیں، اگرچہ دنیا بھر کے کئی ممالک نے اپنی مدد کی پیشکش کی ہےلیکن صدر سمجھتے ہیں کہ اس رابطے کو پاکستان کے ذریعے ہی جاری رکھنا ضروری ہے، اور صورتحال ایسی ہی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *