حیدرآباد 21 اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں جانوروں اور پرندوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے حکام تمام اقدامات کررہے ہیں ۔ جنگلی جانوروں ، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کیلئے حکام احتیاطی تدابیر کے حصے کے طور پر تمام انکلوژرس میں چھوٹے رین گن سے پانی کا چھڑکاؤ کررہے ہیں ۔ ریپٹائل ہاوس مکاوز اور دیگر فیزنٹری اور ایویری علاقوں میں فوگرز کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ پرندوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں دھوپ کی شدت سے بچانے تمام پنجروں کو تھونگا سے ڈھانکا گیا ہے ۔ بطخ اور سارس کے تالابوں میں سایہ دار جال بچھایا گیا ۔ بندروں ، گوشت خور انکلوژرس کو کولرس کے ذریعے ٹھنڈا کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ چند جانوروں کیلئے ایر کنڈیشن اور ایکس ہاوس فیان لگائے گئے ۔ سبزی خور جانوروں کیلئے بھی سایہ دار شلٹرس کا انتظام کیا گیا ۔ تمام جانوروں کی حفاظت اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے پھلوں کا بھی انتظام کیا جارہا ہے ۔ جانوروں اور پرندوں کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے وقتا فوقتا پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ گلوکون ڈی ، الیکٹرال پاوڈر ، وٹامن سی سپلیمنٹ ، بی کامپلکس ، سپلیمنٹ دئیے جارہے ہیں ۔ جانوروں کی حفاظت کیلئے سینئیر ویٹرنری ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ساتھ ہی سیاحوں کیلئے مختلف مقامات پر کھجور کے پتوں کے شیڈز کا انتظام کیا گیا ہے اور پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ حکام کو توقع ہے کہ گرما کے موسم میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔۔ ش k/b
