
(24 نیوز )روس اور یوکرین جنگ کے بعد سے ہندوستان روسی تیل خرید رہا ہے، مغربی میڈیا اور نیٹو کا الزام ہے کہ بھارت اس کے ذریعے جنگ کی فنڈنگ کر رہا ہے لیکن اب رائٹرز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک بھارتی کمپنی روس کو دھماکہ خیز کیمیکل بھیج رہی ہے۔
اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر کھلبلی مچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ‘آئیڈیل ڈیٹونیٹر پرائیویٹ لمیٹڈ’ نامی اس ہندوستانی فرم نے دسمبر 2024 میں روس کو تقریباً 1.4 ملین ڈالر (تقریباً 12.10 کروڑ روپے) مالیت کا HMX بھیجا تھا۔ HMX کو Octogen کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اب کمپنی نے اس رپورٹ پر وضاحت کی ہے۔ کمپنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے جو کیمیکل بھیجا ہے وہ سول استعمال کے لیے دھماکہ خیز مواد ہے نہ کہ کوئی ملٹری گریڈ مواد۔
ایچ ایم ایکس کا نام سنتے ہی دنیا کے کئی ممالک کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، کیونکہ یہ وہی کیمیکل ہے جو میزائلوں، ٹارپیڈو اور دیگر جدید ہتھیاروں کے نظام میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس بھارتی کمپنی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے یہ مواد مکمل طور پر بھارتی قوانین کے تحت اور صرف ‘صنعتی استعمال’ کے لیے بھیجا ہے، فوجی مقاصد کے لیے نہیں۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے یہ کھیپ روس کی دو دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی کمپنیوں کے پاس گئی جن میں سے ایک کمپنی ‘Promsintez’ ہے۔ یوکرین کی سیکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس روسی کمپنی کے فوج سے براہ راست روابط ہیں اور اپریل میں اس کی ایک فیکٹری پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا تھا۔ تاہم، ‘آئیڈیل ڈیٹونیٹر’ کا کہنا ہے کہ ‘یہ سول استعمال کے لیے ایک دھماکہ خیز مواد ہے، کوئی ملٹری گریڈ مواد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کانگو میں دہشت گردوں کا چرچ پر حملہ،21افراد ہلاک
