
(24 نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش میں دو افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس کو اطلاع دی گئی کہ مدرسے کے اندر ایک پنکھے پر مبینہ طور پر “میڈ ان پاکستان” کا لیبل لگا ہوا ہے۔
مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پنکھے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی، جس سے کچھ لوگوں نے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
حکام کے مطابق انکوائری میں پتا چلا کہ پنکھا سعودی عرب سے خریدا گیا تھا اور مدرسے کے منیجر سمیت دو افراد کو چھوڑ دیا گیا، جنہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:چینی برانڈز کی آمد کے بعد کار کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
وشن پورہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر ونے مشرا نے کہا کہ تمام زاویوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔
پولیس کو معلوم ہوا کہ پنکھا سعودی عرب سے خریدا گیا تھا اور متعلقہ افراد نے اس کی خریداری سے متعلق دستاویزات حکام کے سامنے پیش کیں۔
دستاویزات کی تصدیق اور تفصیلی انکوائری کے بعد پولیس کو کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔
