Sun. Mar 15th, 2026

کل پیر کو آئل مارکیٹ میں نیا بھونچال آئے گا ماہرین کی پیشگوئی

news 1773585527 3422



news 1773585527 3422

(ویب ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران سے جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔ٹرمپ نے ایران کے جزیرہ خرگ پر مزید حملوں کا انتباہ دیا، آبنائے ہرمز  کو کھولنے کے لئے پر اتحادیوں پر دباؤ ڈالا، ان عوامل کو لے کر کہا جا رہا ہے کہ کل پیر کے روز جب بازار دو دن کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد کھلیں گے تو  کروڈ آئل کی قیمتین ایک بار پھر بڑھ سکتی ہیں۔
 ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کی وجہ سے آبنائے ہرمز عملاً بند ہے اور کروڈ آئل کی مارکیٹ اتھل پتھل ہو چکی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں جنگ کے آگاز سے اب تک  40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کل پیر کے روز  تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رؤٹرز کے حوالے سے کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے آئل ایکسپورٹ ہب،  جزیرہ خرگ  پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے تہران کی جانب سے مزید جوابی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران کے سات میزائل حملے، اسرائیل میں24گھنٹوں میں درجنوں زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا
ٹرمپ کی اس نئی دھمکی سے پہلے ہی انٹرنیشنل مارکیٹ میں  برینٹ اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر پہلے ہی تیزی سے بڑھ چکے ہیں اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔  برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  اس ماہ اب تک 40 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 2022 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ 2022 میں انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں یوکرائن پر روس کے حملے کے بعد بھونچال آیا تھا۔ اب ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں نے تہران کو آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو روکنے پر اکسایا جو کہ عالمی تیل کی سپلائی کے پانچویں حصے کے گزرنے  کے لیے ایک اہم  سمندری کوریڈور ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  خرگ  میں 90 فوجی ہدف تباہ کئے، تیل کی تنصیبات کو نہیں چھیڑا، امریکی سینٹ کوم
اب صدر ٹرمپ نے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہرمز کے سٹریٹجک گیٹ وے کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے اپنے جنگی جہاز ہرمز میں تعینات کریں۔
امریکہ نے ہفتے کے روز جزیرہ خرگ پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں تیل کے ایک اہم ٹرمینل پر ایرانی ڈرون حملے کیے گئے۔
نتاشا کنیوا کی قیادت میں جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے کہا ہے، “یہ تنازعہ میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔”
“اب تک، خطے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو بڑی حد تک بچایا گیا ہے۔”
جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے فجیرہ کے علاوہ، سعودی عرب کے راس تنورا ایکسپورٹ ٹرمینل اور ابقائق آئل پروسیسنگ فیسیلیٹی کو خلیج میں اہم اور انتہائی کمزور توانائی کے نوڈس کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیل کے صدر نے ٹرمپ کے بیان کو اسرائیل کی سلامتی پر حملہ قرار دے دیا

تاہم، فجیرہ میں مقیم صنعتی ذرائع نے اتوار کو  کو بتایا کہ  فجیرہ میں تیل کی لوڈنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
فجیرہ، آبنائے ہرمز کے باہر، متحدہ عرب امارات کے  ⁠مربن خام تیل کے تقریباً 1 ملین بیرل یومیہ کی ترسیل کرنے والی آؤٹ لیٹ ہے – جو کہ عالمی طلب کے تقریباً 1% کے برابر ہے۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق، عالمی سطح پر تیل کی سپلائی مارچ میں 8 ملین بیرل روزانہ کم ہونے  کی توقع ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کے پروڈیوسرز نے پیداوار میں کم از کم 10 ملین بیرل روزانہ  کی کمی کی ہے۔
پچھلے ہفتے، آئی ای اے نے قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے رکن ممالک کے سٹریٹجک ذخیروں سے ریکارڈ 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جاپان پیر کو اپنے سٹریٹیجک ریزروز سے اپنے حصے کا تیل ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران نے اسرائیل کے ساتھ تعاون  کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا
دریں اثنا، ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کی طرف سے سفارتی مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان سفارتی کوششوں سے واقف تین ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی مشرق وسطیٰ کے ملکوں کی طرف سے آنے والی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔  جب کہ ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملے ختم ہونے تک جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اس پیچیدہ صورتحال میں مزید پیچیدگی کل پیر کے روز آنے کی توقع ہے جب نیویارک میں مارکیٹ کھلتے ہی  کروڈ آئل کی قیمت کے ایک بار پھر بڑا جمپ لگا کر اوپر جانے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  آبنائے ہرمز امریکی اتحادیوں کےسوا سب کیلئے کھلی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، عباس اراغچی





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *