Tue. May 12th, 2026

ایران کے خلاف جنگ میں 29 ارب ڈالر خرچ ہوئے پینٹاگون حکام

news 1778608658 5004



news 1778608658 5004

(ویب ڈیسک)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگیستھ ہاوس سب کمیٹی برائے دفاع میں پیش ہوئے ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین بھی کمیٹی روم میں موجود تھے ۔

پیٹ نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا بجٹ ناگزیر ہے۔ کمیٹی ممبر نے کہا کہ کمیٹی کو ایران جنگ کے اخراجات اور نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، 60 دن کی مہلت ختم ہوگئی اور کانگریس نے جنگ کی منظوری نہیں دی۔

کمیٹی ممبر نے پوچھا کہ کانگریس نے جنگ کی منظوری نہ دی تو کیا پلان ہے؟ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہمارے کئی پلان ہیں، ضرورت پڑی تو ہم جارحیت کو بڑھا بھی سکتے ہیں۔

پینٹاگون حکام نے کہا کہ کہ ایران کے خلاف جنگ میں 29 ارب ڈالر خرچ ہوئے،  پیٹ نے کہا کہ صدر نے پاکستان کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم کو روک دیا ہے، ہمارا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، یہ ہدف پروجیکٹ فریڈم سے حاصل ہو یا جنگ سے، حاصل کرکے رہیں گے، اگر جنگ ہوئی تو ہمارے پاس ایمونیشن کی کمی نہیں ہے۔ 
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *