Mon. May 25th, 2026

راولپنڈی: خاوند کو تیسرے نکاح سے روکنے کیلئے بیوی نے اپنی اور بیٹی کی کلائی کاٹ دی

rawalpindi rescue 11221751249021 0


راولپنڈی کے علاقے روات میں خاتون نے مبینہ طور پر خاوند کو تیسرا نکاح کرنے سے روکنے کی کوشش میں اپنی بیٹی اور خود کو زخمی کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست پر اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کی شادی عائشہ عمران سے ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

متاثرہ خاوند کے بیان کے مطابق وہ دفتر میں موجود تھا کہ اس کی اہلیہ نے فون کر کے اسے فوری طور پر گھر بلایا۔ جب وہ اپارٹمنٹ پہنچا تو اس کی اہلیہ کے ہاتھ میں چھری تھی۔ اس نے مبینہ طور پر اچانک بیٹی کی کلائی پر چھری رکھ کر اسے کاٹ دیا اور بعد ازاں اپنی کلائی بھی کاٹ لی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے بمشکل اپنی بیٹی کی جان بچائی۔ اس کے مطابق اس واقعے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کی اہلیہ اسے تیسرا نکاح کرنے سے روک رہی تھی جس پر دونوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹی کو زخمی کر کے قتل کی کوشش اور خودکشی کی بھی کوشش کی، تاہم دونوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق معاملے میں صلح کی کوششیں بھی کی گئیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔

متاثرہ شخص نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی اہلیہ مستقبل میں بچوں کی جان لے سکتی ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *