Wed. Mar 4th, 2026

گنی کے فوجی سربراہ نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا

news 1762200859 8314



news 1762200859 8314

(ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک گنی کے عبوری رہنما مامادی ڈومبویا نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے،یہ انتخابات 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔

ڈومبویا نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے اُس وقت کے صدر الفا کونڈے کو معزول کیا تھا  نے اُس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ خود انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے تاہم ستمبر میں منظور ہونے والے نئے آئین نے ان کے لیے راستہ ہموار کر دیا ہے۔

نئے آئین کے تحت صدارتی امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ وہ گنی میں مقیم ہو اور عمر 40 سے 80 سال کے درمیان ہو،اس قانون کے نتیجے میں سابق صدر الفا کونڈے (87 سال) اور جلاوطنی اختیار کیے ہوئے سابق وزیرِاعظم سیلو ڈیلین دیالو (73 سال) انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیرِاعظم لانسینا کویاتے اور سابق وزیرِخارجہ حاجہ مکلے کیمارا سمیت کئی دیگر رہنماؤں نے بھی اپنی نامزدگیاں جمع کرا دی ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گنی دنیا کے سب سے بڑے باکسائیٹ ذخائر اور سماندو علاقے میں موجود قیمتی لوہے کی کانوں کی وجہ سے معاشی لحاظ سے اہم ملک سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مامادی ڈومبویا کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ مزید پانچ سال کے لیے اقتدار میں رہ سکتے ہیں جس سے ملک میں فوجی اقتدار کے مستقل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛  وہ کونسا مسلمان ملک ہے جہاں لوگ ایک لاکھ سال سے رہ رہے ہیں؟جانئے





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *