Wed. May 6th, 2026

AIدنیا سے غربت ختم کردے گی: ایلون مسک

news 1763621515 3604



news 1763621515 3604

(24 نیوز)ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی اور روبوٹ انسانوں کے لیے کام کو اختیاری بنا دیں گے،  پیسہ غیر متعلقہ یا غیر اہم ہو جائے گا، اور غربت ختم ہو جائے گی۔

 ایلون مسک نے واشنگٹن میں ہونے والے امریکی-سعودی سرمایہ کاری فورم میں اس بات کو دہرایا کہ اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری غربت کے خاتمے کا حل ہے۔

 اگلے 10 سے 20 سال میں مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹ معاشرے کی ساخت کو بدل دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیسلا کی جانب سے بنائے جانے والے ہیومانوئڈ روبوٹ ’آپٹیمس‘ اس جدت کی نمایاں مثال ہیں جن سے نہ صرف کام کا بوجھ کم ہو گا بلکہ عالمی معیشت میں بھی درجنوں گنا اضافہ ممکن ہے۔

 مسک نے بتایا کہ یہ تبدیلی معاشرے کو بنیادی ڈھانچے کی سطح پر بدل دے گی، جس میں کام کرنا اختیاری ہو جائے گا۔

 یعنی انسان صرف اپنی مرضی سے کام کریں گے، غربت ختم ہو جائے گی، اور پیسہ اتنا اہم یا ضروری نہیں رہے گا۔

 کام کا مطلب تبدیل ہو جائے گا، یہ ایک انتخابی چیز بن جائے گا، جیسے آج سبزی اگانا یا ویڈیو گیم کھیلنا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *