Mon. May 11th, 2026

اردغان امریکہ۔ایران کشیدگی پورے خطہ میں نہ پھیلنے کے خواہاں – Siasat Daily

Hum Nahi Chate Ke Rajjab


انقرہ : 10 مئی ( یو این آئی ) ترک صدررجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پورے خطے میں مزید پھیل جائے۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں عراق کی کرد علاقائی حکومت کے رہنما سے ملاقات میں ترک صدر امریکہ اور ایران کے جاری تنازعہ کے دوران عراق پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیے اس بات کے خلاف ہے کہ یہ تنازعہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیلے۔صدر اردغان نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں استحکام پورے خطے کے لیے انتہائی اہم ہے، عراق میں مرکزی حکومت کی جلد تشکیل ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کریگی۔اس سے قبل جمعہ کو استنبول میں منعقدہ دفاعی نمائش میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے دفاع، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا بھر میں ابھرتے ہوئے ممالک میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے، ترکییکے دفاعی سامان کی طلب نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے کئی دہائیوں کی محنت، ایک لاکھ سے زائد محب وطن افراد کی دن رات کی لگن، عوام کی حمایت اور ریاست کا عزم شامل ہے۔صدر اردغان بتایا کہ نمائش کے دوران 182 معاہدے طے پائے جن کی مجموعی مالیت 8 ارب ڈالر رہی، جب کہ ان میں سے 6 ارب ڈالر برآمدی معاہدوں پر مشتمل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 2026 کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ہماری دفاع برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا، ہم نے 2.871 ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *