واشنگٹن ۔ 19 ؍ اپریل ( ایجنسیز) امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شیرخوار سمیت 8 بچے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی شب ایک مسلح شخص نے شہر کے 3 مختلف گھروں میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد گولیوں کا نشانہ بنے مہلوکین کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ شریوپورٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق بعض مرنے والے مبینہ طور پر حملہ آور کے اپنے خاندان یا اولاد میں شامل تھے۔فائرنگ کے بعد ملزم نے ایک گاڑی چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔A/H
