Fri. May 22nd, 2026

تلنگانہ کی معیشت کو تین ٹریلین ڈالر تک ترقی دینے میں بینک اہم رول ادا کریں – Siasat Daily

TOP 17 10


ایجوکیشن لون کی اجرائی کا مشورہ ، اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی اجلاس، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کا خطاب
حیدرآباد ۔22۔ مئی (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت فلاحی اسکیمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ معاشی طور پر خود مکتفی بنانے کیلئے غریب اور کمزور طبقات کو حکومت کی اسکیمات سے مربوط کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر سٹی کے قیام کے ذریعہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے حیدرآباد کی جامع ترقی کیلئے موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ پر عمل آوری کا عزم ظاہر کیا۔ بھٹی وکرمارکا نے اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی کے 49 ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ ، اسپیشل چیف سکریٹری دانا کشور ، پرنسپل سکریٹری فینانس ، سندیپ کمار سلطانیہ ، سکریٹری فینانس و پلاننگ گورو اپل ، آر بی آئی کے ریجنل ڈائرکٹر چنمیا موہن ، ایس بی آئی کے چیف جنرل مینجر نلیش دیویدی اور دیگر بینکوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ حکومت 2047 تک ریاست کی معیشت کو تین ٹریلین ڈالر تک ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بینکوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور بینکوں کے ڈپازٹس 9.43 لاکھ کروڑ تک پہنچ چکے ہیں جبکہ بینکوں نے 12.34 لاکھ کروڑ کے قرضہ جات جاری کئے۔ بھٹی وکرمارکا نے مسرت کا اظہار کیا کہ ریاست میں بینکوں نے زرعی شعبہ کو قرض کی اجرائی میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ بینکوں کے لئے 165297 کروڑ کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جبکہ بینکوں نے 168401 کروڑ زرعی قرض جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی معیشت کے استحکام میں زراعت کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے معاملہ میں ملک کی دیگر ریاستوں سے سبقت حاصل کرچکا ہے۔ انہوں نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ چھوٹے اور اوسط درجہ کے کاروبار کے علاوہ خواتین دلت اور قبائلی صنعت کار کو قرض جاری کریں۔ بھٹی وکرمارکا نے بینکوں کو ایجوکیشن لون جاری کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے بینکوں کو سرمایہ کاری کرنی چاہئے ۔ حکومت نے ترقی اور فلاح و بہبود پر یکساں عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں تلنگانہ حکومت سولار برقی پراجکٹ کے قیام کو ترجیح دے رہی ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ بینکوں کی ذمہ داری صرف ڈپازٹ وصول کرتے ہوئے قرض جاری کرنا نہیں ہے بلکہ ریاست کی ترقی میں اہم رول ادا کرنا چاہئے۔ عوامی رقومات بینکوں تک پہنچتی ہے، لہذا بینکوں کو ترقی میں حصہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے سیلف ہیلپ گروپس کو بلا سودی قرض کی رقم کو بڑھاکر 5 لاکھ روپئے سے 10 لاکھ کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ بین الاقوامی اداروں کے قیام کے ذریعہ ملک کا اہم صنعتی مرکز بن جائے گا۔ فارما ، ٹیکسٹائلس ، اسٹیل ، لیدر اور دیگر شعبہ جات میں تلنگانہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔1/k



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *